بگہا،30؍نومبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) بہار میں مغربی چمپارن ضلع کے بتھوریا تھانہ علاقہ سے پولیس نے سموار کی صبح جھاڑی سے پجاری کی لاش برآمد کی ہے۔ اس خبر کے پھیلنے کے بعد لوگوں کے درمیان چہ می گوئیاں شروع ہو گئی ہیں اور حالات کشیدہ ہیں۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی دیر رات نوگاواں گاﺅں میں منا راﺅ کے گھر سے پوجا کرانے کے بعد پجاری ارون پانڈے (45) سائیکل سے اپنے گھر شیرا بازار کی جانب نو گاواں۔ چندراہا مین روڈ سے لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران راستے میں بدمعاشوں نے پجاری کا تیز اسلحہ سے قتل کر دیا اور لاش کو جھاڑی میں پھینک دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جھاڑی میں پڑی لاش کو آج صبح دیکھنے کے بعد گاﺅں والوں نے اس کی اطلاع بتھوریا تھانہ پولیس کو دی۔ واقعہ کی جانکاری کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بگہا سب ڈویژنل اسپتال بھیج دی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔